کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پیر سے فعال، ٹریفک جرمانے ڈیجیٹل ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پیر27 اکتوبر سے باضابطہ طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس محمد شاہ کے مطابق یہ نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈیجیٹل جرمانے کے اجراءکو یقینی بنائے گا۔
پیر محمد شاہ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 97 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے مینوئل چالان کا نظام بند کر دیا گیا ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو جرمانوں کی رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کی سہولت، شفافیت اور ڈیجیٹل نگرانی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے یکم اکتوبر تک 12 لاکھ 4 ہزار 14 چالان کیے گئے، جب کہ 3 ہزار 370 افراد کو مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے 3 ہزار 165 اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ غیر قانونی پارکنگ اور انکروچمنٹ کے خلاف 1ہزار 67 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
اسی طرح غفلت سے گاڑی چلانے پر 399ڈرائیورز کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ ممنوعہ سڑکوں پر گاڑی چلانے پر 1 ہزار 180 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا کہ نیا نظام نہ صرف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کو ختم کرے گا بلکہ شہریوں کو آن لائن جرمانہ ادائیگی اور ای میل/ایس ایم ایس نوٹیفکیشن کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محفوظ پنجاب مہم، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اب تک 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان کیا جا چکا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ ایک سنگین خلاف ورزی ہے اور ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاء انفورسمنٹ اقدامات کے باعث گزشتہ 3 ماہ کے دوران حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ "محفوظ پنجاب" کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔