حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہے، شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔
ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کلیدی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے ڈیجیٹل اصلاحات، خصوصاً اسپیکٹرم پالیسی کے حوالے سے مستقبل پر مبنی تفصیلی گفتگو کی۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جی ایس ایم اےکے وفد نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور پالیسی سازی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ طویل المدتی شراکت داری کے ذریعے، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل شعبے میں شمولیتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصنوعی ذہانت کی پالیسی کے آغاز سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے، بلال اظہر کیانی
وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں کیش اور ڈیجیٹل پیمنٹس سے متعلق اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، تاکہ ملک میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے کہ معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور گزشتہ سال اس شعبے کی ایکسپورٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "اقتصادی استحکام حکومت کی کامیابی ہے، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اور کوشش ہے کہ اس بہتری کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔