برطانیہ کی وزیر برائے بے گھری نے اپنے زیرِ ملکیت مکان سے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے اورکرایوں میں سینکڑوں پاؤنڈز کے اضافے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

جمعرات کو برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جونیئر وزیر رُوشناراعلی نے کہا کہ بطور مالک مکان وہ ہمیشہ ’قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی‘ کرتی رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن میں موجود روشناراعلی کا 4 بیڈ روم کا مکان گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس پروہاں مقیم 4 کرایہ داروں کو نکال دیا گیا۔ یہ مکان 3 ہزار 3سو پاؤنڈ ماہانہ کرائے پرتھا، تاہم خریدار نہ ملنے پر چند ہفتے بعد اسے دوبارہ کرائے پردیدیا گیا، لیکن اس مرتبہ کرایہ 4 ہزار پاؤنڈ ماہانہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

رُوشنارا علی، جو پہلے کرایہ داروں کے ساتھ ’غیر معقول کرایوں میں اضافے‘ کی مخالفت کر چکی ہیں، نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ’ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے‘ ادا کرتی رہی ہیں اورحقائق اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ تاہم، ان کے مطابق، اس عہدے پر رہنا حکومت کے اہم کاموں میں رکاوٹ بن سکتا ہے، اس لیے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر کرتی ہیں کہ گزشتہ ایک سال میں حکومت کی تبدیلی کے عمل میں انہوں نے کردار ادا کیا۔ ان کے بقول، نائب وزیرِاعظم کے ساتھ مل کر انہوں نے سوشل اور کم لاگت رہائش کے لیے ریکارڈ سرمایہ کاری اور بے گھری و کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والوں کی مدد کے لیے تقریباً ایک ارب پاؤنڈزکا فنڈ حاصل کیا۔

برطانیہ میں کرایہ داری کے معاہدوں کے خاتمے کو بے گھری کی بڑی وجوہات میں شمار کیا جاتا ہے، وزیر اعظم کیئراسٹارمرکی حکومت فی الحال ’رینٹرزرائٹس بل‘ تیار کر رہی ہے، جس کے تحت مکان مالکان کو مختصر نوٹس پر ’بلا وجہ‘ بے دخل کرنے اور 6 ماہ کے اندر زیادہ کرائے پر دوبارہ مکان دینے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

رُوشنارا علی، لیبر پارٹی کی چوتھی وزیر ہیں جنہوں نے دباؤ کے تحت استعفیٰ دیا ہے، اس سے قبل ٹرانسپورٹ وزیر لوئز ہیگ، انسدادِ بدعنوانی کی وزیر ٹیولِپ صدیق اورجونیئروزیرِصحت اینڈریوگوئنے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔

یہ سلسلہ وزیرِاعظم اسٹارمر کی حکومت کے لیے ایک بڑی سیاسی مشکل بن گیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب رائے عامہ کے جائزوں میں ان کی جماعت لیبر پارٹی، نائجل فراج کی دائیں بازو کی عوامی جماعت ریفارم یو کے سے پیچھے جا رہی ہے جبکہ ایک سال پہلے ہی لیبر نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پولنگ فرم یوگووکے جون کے سروے کے مطابق، اگرابھی انتخابات ہوتے ہیں تو 650 میں سے 271 نشستیں ریفارم یو کے جبکہ حکمران لیبر پارٹی کو 178 نشستیں ملیں گی، دوسری جانب حزبِ اختلاف کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین کیون ہولن ریک نے وزیر اعظم کیئراسٹارمرپر’منافقت اورذاتی مفاد کی حکومت‘ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استعفے اینڈریوگوئنے برطانیہ بے دخل ٹرانسپورٹ وزیر ٹیولپ صدیق روشنارا علی ریفارم یو کے کرائے کنزرویٹو پارٹی کیئر اسٹارمر کیون ہولن ریک لوئز ہیگ لیبر پارٹی مکان نائجل فراج وزارت ہاؤسنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعفے برطانیہ ٹرانسپورٹ وزیر ٹیولپ صدیق روشنارا علی ریفارم یو کے کنزرویٹو پارٹی کیئر اسٹارمر لوئز ہیگ لیبر پارٹی مکان وزارت ہاؤسنگ کرایہ داروں لیبر پارٹی انہوں نے بے گھری کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کے روٹ پر مشاورت مکمل ہوگئی اور عملی اقدامات جلد ہوں گے۔

دہشتگرد بلوچ نوجوانوں کو خودکش بنارہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

جیکب آباد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا...

حکومت بلوچستان نے پاکستان ریلویز سے انجن اور بوگیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے 6 ماہ میں انجن اور بوگیوں سمیت ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس عوام کو باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی، پیپلز ٹرین سروس سے مقامی افراد کو بہترین اور معیاری سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین عوام کی سفری سہولتوں میں جدت کا نیا دور ثابت ہو گی، پیپلز ٹرین سروس کے ہر مرحلے کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خواجہ آصف نے آخرکار حقیقت بتادی
  • قاسم اور سلیمان نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزے کیلئے اپلائی کیا، حکومت روک نہیں سکتی، علیمہ خان
  • وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کراچی میں زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کا اعلان
  • بلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی
  • خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے
  •  وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس
  • کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • غیرملکی شپنگ کمپنی نے اسلام آباد میں اپنا پہلا رابطہ دفتر قائم کردیا