یو ٹیوبر ڈکی بھائی کی تحقیات کرنے والے 7 گرفتار افسران مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے اہم افسران گرفتار
ایجنسی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات سے وابستہ تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی نے گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں، جن کی منظوری چند روز میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیے: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور کے اینٹی کرپشن سرکل نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا جن میں سے 7 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار افسران میں شامل ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مجتبیٰ ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان اور سب انسپکٹرز یاسر رمضان اور علی رضا۔
مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈکی بھائی تحقیقات ڈکی بھائی تحیقات کے افسران فارغ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یوٹیوبر ڈکی بھائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یوٹیوبر ڈکی بھائی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گرفتار افسران ڈکی بھائی کی
پڑھیں:
ٹنڈومحمد خان ،BISP پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے BISP پروگرام کی رقوم سے مستحق خواتین سے ناجائز کٹوتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ڈیوائس نقدی اور 2 شناختی کارڈ برآمد کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر ماتحت اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع و شکایات موصول ہونے پر کارروائی۔ تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی حدود گاؤں کمال خان چانگ میں کاروائی کرکے BISP پروگرام کی رقوم سے ناجائز 1000/1000 روپے کٹوتی کرنے والے 2 ڈیوائس ہولڈر نور حسن چانگ اور الھوسایو چانگ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے ایک ڈیوائس (Jazz Cash) اور نقد رقم اور 2 خواتین کے شناختی کارڈ برآمد کرکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ضلع ٹنڈو محمد خان کی پولیس نے عوام سے اپیل ہے کہ کہیں بھی BISP پروگرام کی رقوم سے ناجائز کٹوتی کی شکایات موصول ہوں تو فوری قریبی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دیں۔ حکومت کی جانب سے مستحق خواتین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔