قصور، بیماری اور معاشی تنگی کے شکار شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
قصور:
کھٹیاں خاص کے علاقے میں طویل بیماری اور سخت معاشی تنگی سے پریشان شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
قبر کوٹ کا رہائشی خلیل عرف بلا ڈوگر گزشتہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھا، جبکہ معاشی تنگی کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج کرانے سے قاصر تھا۔
خلیل نے صورتحال سے تنگ آ کر اپنے گھر میں ہی گندم کی فصل میں استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں کھا کر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
تھانہ کھٹیاں کی پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور کے ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی
لاہور:لبرٹی ہوٹل میں مبینہ گینگ ریپ کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق مقدمے کی مدعیہ خاتون خود واقعے کی ذمہ دار نکلی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون ایک نجی ہوٹل میں پارٹی کرنے کے لیے آئی تھی اور اپنے ساتھ نشہ آور گولیاں بھی لے کر آئی تھی۔ رات بھر پارٹی جاری رہی جس کے بعد صبح کے وقت خاتون نے 15 پر کال کرکے واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران مدعیہ نے اپنا میڈیکل کروانے سے انکار کردیا جس سے واضح ہوگیا کہ کسی قسم کا گینگ ریپ واقع نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق خاتون اس سے قبل بھی اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں پارٹی کے دوران پکڑی جاچکی ہے۔ تفتیشی افسران نے بتایا کہ مقدمہ درج کروانے کے پسِ پردہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تو مدعیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔