بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزارت اطلاعات کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمدر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔
اس دوران مچھیرے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔