data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے، یہ اس نوعیت کے وارنٹس کا پانچواں موقع ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت کی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق علیمہ خان ایک بار پھر پیش نہیں ہوئیں حالانکہ ان کے خلاف پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے جا چکے تھے۔

سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد 10 دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے جبکہ استغاثہ کے 5 گواہان نے بھی حاضری دی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم علیمہ خان کی جانب سے کوئی وکیل یا نمائندہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو وارنٹس پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ عدالت پہلے ہی علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے، جبکہ نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور اسٹیٹ بینک سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ضمانت وارنٹ علیمہ خان

پڑھیں:

جسٹس جہانگیری کیس، آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-08-13

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے معاملے پر فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔دوران سماعت جامعہ کراچی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جواب پیش نہیں کیا گیا ،جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے فریقین نے جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی،عدالت نے جامعہ کراچی کا ڈگری منسوخی کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کررکھا ہے،ڈگری کی منسوخی اور اس کی بنیاد پر کسی بھی کارروائی سے متعلق حکم امتناع میں بھی توسیع کی گئی ہے ۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس: پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • علیمہ خان کاشناختی کارڈ ‘ سپورٹ ضبظ نبک اکائونٹ منجمد کرنے کا حکم 
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم            
  • جسٹس جہانگیری کیس، آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
  • فرانسیسی عدلیہ نے بشارالاسد کیخلاف تیسرا وارنٹ جاری کردیا
  • کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کے گواہان کے وارنٹ جاری
  • کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع