پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔

بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔

بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق پاکستان نے آپریشن "بنیانِ المرصوص" کے دوران کسی بھی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا کوئی دعویٰ نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں اور تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی اندرونی اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مسلسل جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہی ہے۔

گودی میڈیا اس سے قبل بھی متعدد بے بنیاد، مضحکہ خیز اور جعلی رپورٹس شائع کر کے خود کو جگ ہنسائی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

پیوٹن سے ملاقات میں انتظار پر جھوٹی خبر؟ آر ٹی انڈیا نے وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق پوسٹ حذف کر دی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آر ٹی انڈیا نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے حوالے سے شائع کی گئی ایک پوسٹ حذف کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔

آر ٹی انڈیا نے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ پوسٹ واقعات کی غلط عکاسی ہو سکتی تھی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

فورم کے موقع پر وزیراعظم نے متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے صدر صدر جپاروف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شامل تھے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان ملاقاتوں کو خوشگوار اور مثبت قرار دیا۔ وزیراعظم کے ترجمان برائے خارجہ میڈیا مشرف زیدی نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تمام عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔

Prime Minister of Pakistan @CMShehbaz at Ashgabad. Great interactions with world leaders. Pakistan shining at the global stage Alhamdulillah !
Warm and cordial exchanges with President of Russia Vladimir Putin @kremlinrussia_E , President of Turkey @RTErdogan and President of… pic.twitter.com/J72d0OcA3T

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 12, 2025

اسی ویڈیو کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔ تاہم آر ٹی انڈیا نے ایک مختلف ویڈیو کے ساتھ یہ تاثر دیا تھا کہ وزیراعظم نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے طویل انتظار کیا، جسے بعد ازاں حذف کر دیا گیا۔

بعد میں جاری وضاحتی بیان میں آر ٹی انڈیا نے اعتراف کیا کہ پوسٹ حقائق کی غلط ترجمانی پر مبنی ہو سکتی تھی۔ دوسری جانب روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بعد ازاں صدر پیوٹن اور ترک صدر اردوان کی ملاقات میں شامل بھی ہوئے تھے۔

اس معاملے پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایک بھارتی میڈیا ادارے کی جانب سے جھوٹی خبر شائع کر کے پھر اسے حذف کرنا خود اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملہ ، پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب
  • اگلا الیکشن جیتنے کا دعویٰ
  • سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈا جھوٹا نکلا
  • پیوٹن سے ملاقات میں انتظار پر جھوٹی خبر؟ آر ٹی انڈیا نے وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق پوسٹ حذف کر دی
  • جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور میڈیا پرسنز کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع
  • جنرل (ر) باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے, انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ 
  • بھارتی فلم دھریندر پاکستان و لیاری کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی مثال ہے‘ شرجیل میمن
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
  • پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل
  • پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری