بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب، پاکستان نے حقائق سے صفایا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی شفاف وضاحت اور حقائق پر مبنی موقف نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے میں شامل کر کے شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینل نے اس مقصد کے لیے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ تخلیق کرنے کی کوشش کی۔
تاہم وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق، پاکستان نے آپریشن “بنیانِ المرصوص” کے دوران کسی بھی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں ہے اور تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی داخلی اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہی ہے۔ گودی میڈیا نے اس سے قبل بھی متعدد جعلی اور مضحکہ خیز رپورٹس شائع کر کے خود کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا نشانہ بنایا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا
پڑھیں:
میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔