2025-04-25@06:50:48 GMT
تلاش کی گنتی: 202

«کو گرفتار کیا»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو  زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے  گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا  کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔ لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے...
    لاہور: باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
    ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں ہے، غزہ سے یکجہتی کے نام پر ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کر رہے ہیں، فلسطینیوں سے یکجہتی کے نام پر کاروبارکو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں پیش آنے والے واقعات سے غزہ کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے؟ ملک بھر میں فوڈ چینز میں 25 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں، ان فوڈ چینز پر حملوں میں زخمی ہونے والے بھی پاکستانی ہیں اور جاں...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس  کے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین پر  توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کیجانب سے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہم اپنی حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، معافی کے طلبگار ہیں، لوگوں کی دیکھا دیکھی احتجاج میں شامل ہوکر بیوقوفی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ ہمارے ہی ملک اور ہمارے ہی بھائیوں کا...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے) سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ...
    لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...
     اسلام آباد (خبر نگارخصوصی+ نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا سانجھا ہے، چاروں اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،  ملکی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے۔ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار  زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی...
    ایک بیان میں ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے، ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے، 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔ ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا...
      میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔اس سے قبل میرپورخاص میں غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار 36 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ راولپنڈی : غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 36 ملزمان میں سے 22...
    بنگلہ دیشی حکام نے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سابق لیبر وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ٹیولپ صدیق نے اپنی خالہ شیخ حسینہ کی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کے حصے کے طور پر غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی تھی، جنہیں اگست میں وزیر اعظم کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔ اے سی سی ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے پر خرچ ہونے...
    بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے  تلاش کیا اور  اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ  پولیس سیل میں گزارنا پڑگئے...
    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر...
    کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) ملک بھر میں پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اسی دوران ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ایک اور صحافی کو گرفتار کیا ہے، اجمیر نگری تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ جنید ساگر قریشی کو گرفتار کیا گیا، جو سوشل میڈیا اور ایک اخبار سے منسلک ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی اور مقدمہ اے ایس آئی طارق ممتاز کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مدعی نے بیان کیا کہ واٹس ایپ پر مختلف لوگوں کے میسجز...
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت یوپی موڑ پر ایک موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈالی گئی اور وڈیو بنائی گئی، ڈمپر جلانے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، اس کو بنیاد بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے شہر کی تمام قومیتوں سے پر امن احتجاج کی درخواست کی تھی، پیپلز پارٹی کی بدعنوانیوں سے متاثر یہاں رہنے والے ہیں، جب تاجروں کی دعوت پر ان کے دفاتر گیا تو لوگوں نے خوش آمدید کہا، مختلف قومیتوں نے میرے مؤقف کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہے، ہم مسلسل اپنی تحریک...
    گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے...
    راولپنڈی میں سکول ٹیچر کو قتل کرنے والے جعلی عامل اور مقتولہ کے خاوند کو گرفتار گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ سکول ٹیچر تھیں جسے ملزمان نے قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی اور اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ تھانہ روات پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نعش  دفنا دی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ اور اس کے شوہر کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جو مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے 4 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ڈمپر کے ڈرائیور کا تعاقب کیا اور اسے منگھوپیر روڈ پر پکڑ لیا۔ عوام نے ڈرائیور پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے کراچی...
    شہریوں کو سمندر کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے...
    افغانستان میں ایک چھوٹی سی بات پر حراست میں لیے گئے برطانوی جوڑے کو طالبان حکومت کی تشکیل کردہ عدالت اسلامی قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے گی۔ عبوری افغان حکومت کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے پیٹر اور باربی رینالڈس کے معاملے پر عوامی طور پر تبصرہ کیا ہے، جنہیں فروری کے اوائل میں وسطی صوبہ بامیان میں اپنے گھر سے دارالحکومت کابل لے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا شوہر اور...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس نے نہ تو علیمہ خان اور نہ ہی کسی دوسری خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھی بغیر کسی دباؤ کے خود ہی پولیس وین میں بیٹھے اور خواجہ سروس سٹیشن پہنچ کر ازخود وین سے اتر گئے۔ علیمہ خان اور دیگر خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی سے "اوبر سروس" حاصل کی۔  سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس "ڈرامہ بازی" کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی...
    ویب ڈیسک : کورنگی سے گرفتار 3 خطرناک دہشت گردوں کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد انعام اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا والد ایف سی بلوچستان کا اہلکار تھا، سال 2010ء میں والد ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد ملزم حب اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ملازمت کرتا رہا، 2013ء میں دوست محمد نامی دہشت گرد کے کہنے پر فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) میں شامل ہوا اور 2013ء میں ہی کالعدم تنظیم کے کمانڈر نیاز محمد سے ملاقات کی جس کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل ہونے کی ہامی بھری اور اس کے بعد اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ سریے اور سیمنٹ کی...
    ڈی سی کوئٹہ کے مطابق چالیس میں سے 12 افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات تھے، جنہیں رہا کیا گیا۔ 28 افغان باشیندوں کو ملک بدر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 40 أفغان باشیندوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت ترین اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران سب ڈویژن کچلاک میں ایک بس کو روکا گیا، جس میں تمام سواریاں افغان مہاجرین تھیں۔ ابتدائی جانچ کے بعد 40 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں...
    اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
    میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔ حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال...
    لاہور: مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ساتھیوں کے مل کر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کو مصری شاہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگین...
    جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ Post Views: 1
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔  دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    کوئٹہ: کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو پولیس نے ڈیرہ بگٹی کے بگٹی ہاؤس سے گرفتار کرلیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کیے۔ پولیس کی ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کو تیس روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو حراست میں لیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر الزام ہے کہ اس نے امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کی ہیں.(جاری ہے) امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کوریاست واشنگٹن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کینیڈا سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کر ر ہا تھاملزم کو امریکی...
    اپنے وکیل کی گرفتاری پر استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی۔ پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کی پارلیمنٹ میں "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے نمائندے "توران تاشکین اوزر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ حکومت کی جانب سے استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو" کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان" کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی۔ ملزم فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج عباس شاہ نے کی۔ جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے وحید مراد سے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی بات کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ وحید مراد کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ میرے مؤکل نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ...
    مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو  گرفتار کرکے آئندہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ایم پی اے سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر احتجاج...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، ملزم کو گزشتہ دنوں چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔   مقدمے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس...
    ظفر علی کے بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں پیر کے روز تین رکنی عدالتی کمیشن کے سامنے گواہی دینے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گزشتہ برس 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے متنازعہ مذہبی مقام شاہی جامع مسجد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 24 نومبر کو سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا تھا جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 29 پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور سماجوادی پارٹی...
    سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا بی وائی سی کے قائدین کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔ شاہد رند نے کہا کہ بی وائی سی کے احتجاج میں مسلح افراد شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی صورتِ حال ہو تو خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بلوچ...
    لاہور: لاہور میں سابق ایم پی اے کی جانب سے اپنے ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ فیصل کامران نے بتایا کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی واقعے کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی، فوراً ایکشن لے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح...
    کوئٹہ میں لواحقین کو لاشیں نہ دکھانے اور بلوچ یک جہتی کمیٹی (بی وای سی )کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف سریاب روڈ پر احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز مبینہ طور پر تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ بی وائی سی نے دھرنا دیا ہوا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مظاہرین 5 خود کش حملہ آوروں کی لاشیں اسپتال سے زبردستی لے گئے، معاملہ کیا ہے؟ بی وائی سی کے مطابق پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کروانے کے لیے کارروائی کرکے لاشیں تحویل میں لی گئی ہیں اور  بی وائی سی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ نے...
    راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔ دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ  قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان  قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، جس پر جسٹس جمال نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت کہا ہے موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، جس پر جسٹس جمال نے استفسار کیا کہ پہلے 2 مرتبہ اشتہار دینے کا فائدہ کیوں نہیں ہوا؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے 3 ناموں میں سے پہلے نمبر والے امیدوار کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ ہے اور حکومت کو چیتے کی رفتار سےچلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت  جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نےکی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت کو چیتے کی رفتار سےچلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ اعتکاف کن صورتوں میں فاسد ہوجاتا ہے؟  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت...
    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈزکےمطابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہو ئےگزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کےبارڈرسے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیر قانونی طریقہ سےایران سےپاکستان اور پاکستان سےایران سفرکر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی،تاکہ وطن عزیزکوانسانی اسمگلنگ جیسی...
    سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں گرفتار کر لیا ہے۔ رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے بعض قانونی معاملات دیکھنے والے عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ فرحان ملک کے قانونی معاملات دیکھنے والے معروف وکیل عبدالمعیز جعفری کے مطابق انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاہم ایف ائی اے نے تاحال ایف آئی آر یا معاملے کی تفصیلات فرحان ملک کے اہل خانہ کو نہیں بتائیں۔عبدالمعیز جعفری کے مطابق فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ کچھ کے لیے اپنے پاس بلایا تھا اور...
    ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔  ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ مقدمے میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے علاوہ حالیہ پیکا ایکٹ کی شقیں بھی درج کی گئی ہیں۔...
    استنبول کے میئر اکرم امام اعوغلو کی گرفتاری پر عوام ہر پابندی کو توڑتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرم امام اعولو کو اُس وقت گرفتار کیا جب انھوں نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ سیکولر جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اعولو ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت حریف ہیں۔ رپبلکن پیپلز پارٹی 23 مارچ کو اکرم امام اعولو کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کا اعلان کرنے والی تھی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ استنبول کے میئر اکرم امام کو بدعنوانی اور دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے میئر اکرم امام کو صدارتی الیکشن لڑنے سے...
    ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران اصغر قریشی کو مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا، کامران قریشی کو اسلحے  اور پولیس مقابلے کے پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈ انیل حیدر کے مطابق ملزم کامران قریشی کے خلاف ایک نائن ایم ایم پستول اور منشیات کی برآمدگی کے نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ارمغان سے پولیس مقابلے کے بعد گھر سے ملنے والا تمام اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔ ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ اسلحے کی...
    اپنے بیان میں ترجمان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طور پر ایران سے پاکستان، اور پاکستان سے ایران جانیوالے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ڈیڑھ ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے ایران آنے اور جانے والے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیر قانونی تارکین وطن کو یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کامران اصغر قریشی کو ڈ یفنس خیابان مومن میں ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ ا یس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج پہاڑپور نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کو گرفتار کر لیا گیا،  دنوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملک عنایت پنچایت کا سربراہ تھا جس نے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے پر والد نے خودکشی کرلی تھی جب کہ وصیت میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) بنگلہ دیش میں حکام نے منگل کے روز بتایا کہ پولیس نے ایک روہنگیا باغی گروپ کے رہنما کو گرفتار کر لیا ہے، جو مبینہ طور پر میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔ پولیس افسر پریتوش کمار مجمدار نے میڈیا کو بتایا کہ اراکان روہنگیا سالویشن آرمی (اے آر ایس اے) کے 48 سالہ سربراہ عطاء اللہ ابو عمار جنونی کو دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ان پر قتل اور تخریب کاری کی کارروائیوں کا شبہ ہے۔ بھارت میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان بنگلہ دیش کی ایلیٹ ریپڈ ایکشن بٹالین نے منگل کے روز...
    ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں اختلافی آوازوں کو دبانے اور سوشل میڈیا صارفین کی آزادی کو چھیننے کی دانستہ کوششوں کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر آزادی پسند بیانیے کو فروغ دینے کے الزام پر ضلع سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت شوکت احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے جو دودھ محلہ، شالیمار کا رہائشی ہے۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شوکت اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کو آزادی پسند سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لئے استعمال کر رہا تھا۔ قابض حکام اپنے جابرانہ اقدامات...
    استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم وحید اللہ سکنہ سربند کو سی ٹی ڈی پشاور نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا تھا جبکہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور جرم بھی ثابت ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14 سال قید کی سزا دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔ استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا...
    راولپنڈی: الیکٹرانک کرائمزکے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد راولپنڈی میں پیکا قانون کے تحت ٹک ٹاکر کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ عسکری ادارے کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف الیکٹرانک کرائمز کے الزام میں مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505، پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 20کے تحت درج کیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر حکومت، قومی اور عسکری اداروں اور...
    کراچی: ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔  یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔  ایس پی...
    افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بزرگ برطانوی جوڑے، پیٹر رینولڈز  اور باربی رینولڈز، جنہیں افغان طالبان حکام نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا، کو الگ کر کے ایک اعلیٰ سکیورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، جن کو ان کے امریکی دوست فائی ہال کے ساتھ بامیان صوبے میں اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ ان کی بیٹی، سارہ اینٹ وِسٹل نے سخت حفاظتی حصار والی جیل میں جانے کو حیران کن قرار دیا ہے، اس نے اپنے والد پیٹر...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 18 دکانداروں کو گرفتار، 15 دکاندار کو جرمانے، چار دکانیں سیل کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشی کے الزام میں 18 دکانداروں کو گرفتار، 15 دکاندار کو جرمانے، چار دکانیں سیل کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ میں بروری روڈ، نواں کلی، بلیلی، لیاقت بازار، ائیرپورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل اسٹورز کے خلاف کاروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 110 دکانوں کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سولجر بازار میں سینیئر سول جج کے ساتھ ہاتھا پائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔یہ واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد سینیئر جج وحید علی کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزمان کونین حسن، امان اور احمد ہیں، جبکہ چوتھے ملزم نوید دودھ والا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم امان ایک پولیس اہلکار ہے اور سی ٹی ڈی میں تعینات ہے۔ اس کے علاوہ، ملزم امان علاقے میں گٹکا اور ماوا کے کاروبار میں بھی ملوث ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کی سرپرستی...
    راولپنڈی: پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) ایمیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔ پاکستانی لڑکی کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں چینی شہری سے شادی اور ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ متاثرہ...
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس بات کا انکشاف محمود خلیل کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہوا جس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین نے حکم دیا ہے کہ محمود خلیل سے اس کے وکلا کی بات کرائی جائے۔ خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم اس کے وکیل رمزی قسیم کا کہنا تھا کہ خلیل کو نیویارک کی سڑک سے جس روز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ ایک بار بھی اس سے بات نہیں کرسکے۔ صدر ٹرمپ نے محمود خلیل کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور اس کا گرین کارڈ...
    اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن  کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔  ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف  کرلیا، پولیس زرائع  نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹیکنی میں چھپا دی تھی۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
    بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعویٰ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغانیوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے، مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا جائے گا، پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد اختر مینگل و دیگر کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاجا از خود گرفتاری پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے میں از خود گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب بی این پی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کیخلاف وڈھ میں مقدمہ اور بلوچستان کے مخدوش حالات کے حوالے سے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...
    — فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا، اس پر وزارتِ قانون بہتر بتا سکتی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللّٰہ کو گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا، مجھے اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی یا خوف دکھائی نہیں دیتا۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا شریف اللّٰہ کی گرفتاری پر ردِعمل ایک ریاستی ردِعمل تھا۔ داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ...
    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پروزیر اعظم نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام دیا، علاقائی امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا. شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا یہ وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے. مجھے اس...
    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت افغان دہشتگرد کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھےگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا، ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداروں نے سی آئی اے معلومات پر داعش کمانڈر شریف اللہ کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے پاک افغان بارڈر ایریا سے سپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا، داعش کمانڈر شریف اللہ 2021ء میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور امریکا کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے، شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلی جنس تعاون کا مظہر ہے۔
    راولپنڈی: جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
    کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارنے میں ملوث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر  کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔   پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس لیڈ کے بعد افغانستان کے شہری اور سینئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو پاک افغان بارڈر ایریا سےگرفتار کیا تھا۔ داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021ء  میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیا۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس...
     خبر ایجنسی کے مطابق محمد شریف اللہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طور پر اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، وہ دہشتگرد جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے پاکستانی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور اب اسے پاکستان سے امریکا لایا جا رہا ہے جسے بدھ کو ہی امریکا لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا جو 2021ء میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 2021ء میں کابل ائیرپورٹ کے...
    واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہےکہ افغانستان میں دہشتگری کا بڑا ذمہ دارپکڑاگیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 2021 میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جارہا ہے تاکہ وہ امریکا میں...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔    پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں...