سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے
انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ عوام کو بروقت دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی طغیانی سے متعلق آگاہ کیا جائے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرسکیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بھی بیجنگ میں سیلابی صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں انہیں ملک بھر میں جاری ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے مون سون کے حالیہ بڑے اسپیل کے دوران اپنی مصروفیات کو وقتی طور پر ترک کرکے اجلاس طلب کیا اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارت توانائی کو سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام اور بجلی کی ترسیل کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔
مزید برآں، وزیراعظم نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے تناظر میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے شہریوں کی جلد از جلد تلاش کو یقینی بنایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹیلیفون چیئرمین این ڈی ایم اے شہباز شریف ہدایات جاری وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیلیفون چیئرمین این ڈی ایم اے شہباز شریف ہدایات جاری وزیراعظم پاکستان وی نیوز چیئرمین این ڈی ایم اے شہباز شریف میں سیلاب کی ہدایت
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔