سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین سینیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
ملتان (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام ہے نمبر بنانے کی ضرورت نہیں۔
اپنے آبائی شہر ملتان میں سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن سب سے زیادہ خطرناک ہے، لوگوں کونکالنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریا کے قریب رہنے والے تمام افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہوجائیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں،اِس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید کے بجائے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ہم مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، یہ اجتماعی کام ہے اِس میں نمبر بنانے کی ضرورت نہیں ۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اِس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، وزیراعلی پنجاب متاثرہ علاقوں کے فلڈ کیمپس کا دورہ کررہی ہیں، جب کہ امدادی ٹیمیں متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7افراد جاں بحق بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نمبر بنانے کی ضرورت نہیں چیئرمین سینیٹ اجتماعی کام
پڑھیں:
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔
جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا