وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔
چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور عوام کو راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین این ڈی ایم اے ڈی ایم اے کو کرنے کی ہدایت اور امدادی
پڑھیں:
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے کی استدعا کی ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینے کی اجازت مانگ لی۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبرزیدی، ایف آئی اے حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے،ان افراد کے نام نکال کر مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
مزید :