لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، کئی علاقوں میں بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
لاہور( نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں، پسرور اور دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش ہوگی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، نوشہرہ، صوابی، مانسہرہ، ٹانک اور لکی مروت سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer