وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال (Anzhen Hospital) کا دورہ،سہولیات کامعائنہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع آنژن ہسپتال (Anzhen Hospital) کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید طبی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور روبوٹس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور معیاری خدمات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کا ماڈل پاکستان کے لیے ایک رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو ہدایت دی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر **سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر** قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئے ہسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم کو ہسپتال کے مؤثر نظام، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کے اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔