سندھ کے وزیر ثقافت کا پی ٹی وی اینکر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کی جانب سے سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رضی دادا کو پی ٹی وی نے تاحکم ثانی معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟
خط میں کہا گیا کہ اینکر رضوان رحمان نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق بیان کرنے کے بجائے لسانی سوچ کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے حساس موضوعات پر دنیا بھر کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر سندھ اور سندھ کے عوام کو نشانہ بنایا گیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ اینکر کی اس قسم کی گفتگو نہ صرف سندھ بلکہ قومی یکجہتی کے خلاف بھی سازش کے مترادف ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ اینکر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسی مثال قائم کی جائے جس سے کوئی بھی شخص مستقبل میں کسی صوبے، عوام یا ثقافت کے بارے میں اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دینے کی جرات نہ کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی وی رضوان رحمان رضوان رضی سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سیلاب عطا تارڑ وزیراطلاعات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی وی رضوان رحمان رضوان رضی سید ذوالفقار علی شاہ سیلاب عطا تارڑ وزیراطلاعات سندھ کے کے خلاف
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔