بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
طلال چوہدری — فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے تو دوبارہ دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے ویزے کی درخواست کی تو وہ بھی دے دیں گے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالغفور انجم نے کہا کہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔
بچوں کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد تو امریکی غلامی سے آزادی دلوانے کی بات کرتے تھے اور بچے کہتے ہیں کہ وہ امریکا کی مدد سے والد کو آزادی دلائیں گے، ان دونوں میں تضاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، قومی مسائل پر بات چیت کی کئی مرتبہ کوشش کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔