Daily Sub News:
2025-09-27@14:19:10 GMT

جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا

جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق جنوبی کوریائی صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کون ہی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا، جس کے فوری بعد انہیں سیول سدرن ڈیٹینشن سینٹر میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر اور ان کی اہلیہ دونوں کا بیک وقت زیرحراست ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔


سیول کورٹ کے ترجمان کے مطابق، کم کون ہی کے بارے میں “ثبوت ضائع کرنے کا امکان” پایا گیا، جس کی بنیاد پر ان کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔


چھ تاریخ کو،جرمن آٹوموبائل کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کے معاملے اور سیاسی بروکرز کے ذریعے انتخابی مداخلت کے اسکینڈلز سمیت متعدد الزامات کی تحقیقات کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر ٹیم نے کم کون ہی کو طلب کیا تھا، لیکن انہوں نے تمام الزامات کی بنیادی طور پر تردید کی تھی۔


گزشتہ سال تین دسمبر کو، اس وقت کے صدر یون سوک یول نے ہنگامی مارشل لاء نافذ کیا تھا۔ چار اپریل کو آئینی عدالت نے یون کے خلاف مواخذے کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں صدر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ دس جولائی کو سیول کورٹ نے یون سوک یول کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا، جس کے بعد ہنگامی مارشل لاء کیس کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ تاحال ، یون سوک یول سیول ڈیٹینشن سینٹر میں زیرحراست ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروس ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان سلامتی کونسل کا غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر ہنگامی اجلاس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سنایا۔

26 نومبر کے تھانہ اٹک کے 2 مقدمات میں نعیم حیدر نے عبوری ضمانت کرائی تھی، طلبی کے باوجود آج ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

عدم پیروی کے باعث عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ عدالت نے ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نازیبا پوسٹس کرنے پر 3 افراد گرفتار
  • انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم
  • اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
  • شمالی کوریائی جہاز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی‘ جنوبی کوریا کا دعویٰ
  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  •  20 سال  تک بیٹی کی لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھنے والی جاپانی خاتون گرفتار
  • لاہور: جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار
  • لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
  • شمالی کوریا کے پاس 2ٹن افزودہ یورینیم ہے‘ جنوبی کوریا