UrduPoint:
2025-08-13@12:20:26 GMT

لاہور ،سگے دادا کو قتل کرنے والا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

لاہور ،سگے دادا کو قتل کرنے والا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے سگے دادا کو قتل کرنے والا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کی،ملزم کو بڑوں نے منع کیا جو گھر سے پسٹل لے آیا اور فائرنگ کر دی،ملزم گلمان کی فائرنگ سے 85سالہ دادا ریاض زخمی ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور:

گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین  کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا  ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔

ایس پی سٹی کے مطابق  ملزمان خواتین ایک ساتھ دکان میں داخل ہوتی تھیں۔ ایک ملزمہ دکاندار کو خرید وفروخت میں الجھاتی اور باقی ساتھی اشیا چوری کرتی تھیں۔ مناواں کے علاقے میں بھی خواتین کے اسی گروہ نے دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر واردات کی تھی۔

ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل یہ گروہ الیکٹرونکس و ہارڈویئر کی دکانوں کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمہ کے قبضہ سے تیز دھار خنجر موبائل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار خواتین ملزمان میں اللہ رکھی،سمیرا،عافیہ،سمیرا اور نازیہ شامل  ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج  کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا گروہ گرفتار
  • لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور‘ بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی: وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بہنوں کو قتل، بھانجے کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور، معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
  • لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
  • کراچی میں ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار