مصطفی قتل کیس :ملزم ارمغان کے والد پر فرد جرم عاید
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کامران قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم پر دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کردی، جیل حکام نے ملزم کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت الزامات پڑھ کر سنائے اور استفسار کیا کہ کیا وہ جرم قبول کرتے ہیں؟ جس پر ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق پولیس نے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا، اور اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل میں دو مقدمات درج کئے گئے جبکہ ایس آئی یو پولیس نے منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامران قریشی منشیات اور عدالت نے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔