سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستان کے مؤقف کی تائید
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹی 42 : حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے.
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
فیصلے کے متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے اور معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل متاثر نہیں ہوتی. کسی ایک فریق کے معاہدہ معطلی کے یکطرفہ فیصلے سے عدالت اپنی کاروائی نہیں روکے گی اور سندھ طاس معاہدے پر فیصلہ سازی جاری رکھے گی. عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا. سندھ طاس معاہدے میں کہیں بھی یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے کی شق شامل نہیں.سندھ طاس معاہدے کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے اسے معطل کرنے کے متفقہ فیصلے کے بغیر جاری رہے گا. سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی فریق یعنی بھارت یکطرفہ طور پر کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کارروائی کو روک نہیں سکتا. مسائل کے حل میں ثالث کے کردار کو روکنے کی کوشش سندھ طاس معاہدے میں موجود ثالث کے ذریعے تنازعات کے حل کی لازم شق کی خلاف ورزی ہے ۔ ان تمام حقائق کی روشنی میں عدالت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ثالثی کاروائی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں.
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے تنازعات کے حل کیلئے ثالثی عدالت اپنا ذمہ دارانہ، منصفانہ اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی.
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں پر غیر قانونی طور پر آبی ذخائر کی تعمیر کے خلاف پاکستان نے 2016 میں ثالثی عدالت سے رجوع کیا، بھارت نے اس کیلئے ثالثی عدالت سے غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی کی استدعا کی اور اس پر عدالت میں کاروائی پہلے سے جاری ہے.
آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
بھارت نے ثالثی عدالت سے معاہدے کی نام نہاد یکطرفہ معطلی کے بعد ثالثی عدالت کی کاروائی معطل کرنے کی استدعا کی جسے آج مسترد کر دیا گیا.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ثالثی عدالت
پڑھیں:
قوم نے متحدہ ہوکر بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا،گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب قوم متحد ہوئی، تو بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹائون نمبر8میں معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ جب قصبہ علی گڑھ، اورنگی ٹائون نمبر 8 پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ لوگوں نے گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گورنر سندھ نے معرکہ حق جشنِ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی اورپودا لگایا۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں گورنر سندھ نے کیک کاٹااور لوگوں میں اپنے ہاتھ سے تقسیم بھی کیا۔(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بڑوں کی عزت کرنا ہماری معاشرتی اقدار کا اہم حصہ ہے۔ بزرگوں کا احترام کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنانے کے لئے قربانیاں دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی اولادیں ہیں اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہمارا فرض ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی، علاقہ روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء انیس قائم خانی، امین الحق، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، حفیظ الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔