سٹی کورٹ کراچی—فائل فوٹو

پی ای سی ایچ ایس کراچی کے گھر میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے ملزمان کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو کل دوبارہ پیش کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی۔

ملزمان 13 کڑور روپے نقدی، گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-02-20
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر میںپولیس افسران کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا معاملہ ,عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او سچل مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کرکے 13 نومبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،درخواست غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی عباس حیدر و سمیت 12 رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ مرزا افضل بیگ، محمد اسد، ندیم احمد ، نوید غفور و دیگر ملزمان ایس ایچ او سچل کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں،رہائشیوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے ، درخواست کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے، ملزمان سوسائٹی کے مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
  • سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم
  • کراچی میں بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت
  • کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
  • ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
  • بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار
  • تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • کراچی کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • پولیس نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے والے 5 ملزمان حراست میں لے لیے