فیصل آباد؛ پولیس مقابلے کے دوران گینگ میں شامل 4 سگے بھائی مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلے میں وقاص شاہ گینگ میں شامل چار سگے بھائی مارے گئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔
انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا، تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق شاہ گینگ فیصل آباد کے عوام کے لیے دہشت کی علامت تھا جس کا مکمل خاتمہ ہوچکا۔ شاہ گینگ کے تمام اراکین پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے، فیصل آباد میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور خطرناک ملزمان کا قلع قمع جاری رہے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے
پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔
بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغان سرحد سے دراندازی ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔
2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ، امن و استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔