Jang News:
2025-11-10@11:31:54 GMT

پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک

---فائل فوٹو 

پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے بائی پاس قصور پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے بعد فائرنگ رکی تو علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ 

پولیس کو 2 ڈاکوؤں کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نقاش بٹ اور عثمان عرف اسامہ کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے، مارے گئے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

دوسری جانب سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ گوجرہ میں مبینہ مقابلے میں شاہ گینگ کے 2 اشتہاری مارے گئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر گوجرہ کے نواحی علاقے میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق شاہ گینگ کے مارے گئے دونوں اشتہاری محمد وقاص اور انعام الحق قتل، ڈکیتی، راہزنی اور بھتے سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

شاہ گینگ کے 4 ارکان گزشتہ روز بھی پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

اسی طرح لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں تین مشکوک افراد کو ناکے پر روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کی گئی تو دو ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

پکڑے گئے ڈاکو کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق سی سی ڈی

پڑھیں:

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر عزیز بھٹی پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس آئی نبیل چنڑ کے نام سے ہوئی ہے جو اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات ہے۔

زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
  • گھوٹکی: کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
  • کراچی کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • گھوٹکی میں مارے گئے 8 ڈاکوؤں میں مشہور مجرم کی موجودگی کا انکشاف
  • کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، انتہائی مطلوب ڈاکو شامل
  • کراچی: مخلتف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • گھوٹکی : پولیس رینجرز آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید،2زخمی
  • گھوٹکی: پولیس کا کچے میں شرگینگ کیخلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک
  • گھوٹکی: پولیس ورینجرز کا آپریشن، 6 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید،2زخمی
  • گھوٹکی، انتہائی مطلوب شاہو کوش بھی ہلاک ڈاکوؤں میں شامل