کراچی؛ ڈیفنس میں ڈاکو شہری سے 30لاکھ لوٹ کر فرار، فوٹیج بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 4 رحمان مسجد کے قریب ڈاکو شہری سے گھر کی دہلیز پر 30لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
منگل کے روز دن دیہاڑے ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہد حسین نامی شہری درخشان تھانے کے علاقے بدر کمرشل بینک سے رقم لیکر گھر پر گاڑی سے اترا ہی تھا کہ تعاقب کرتے ڈاکو بھی پہنچ گئے، ایک ڈاکو بیگ سے اسلحہ نکالتا ہے اور گاڑی میں رکھا رقم سے بھرا تھیلا چھینتا ہے۔ ڈاکو تھیلا کھول کر پیسوں کی تسلی کرتے ہیں۔
واردات کے مقام پر شہریوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات میں ملوث ایک ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ دیگر ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ، ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس نے رقم چھیننے کی واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔