کراچی:

میٹروول چڑھائی کے قریب واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے ڈکیت سے پانچ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول چڑھائی کے قریب فائرنگ سے ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ڈکیت کی شناخت نعمان عرف چائنا ولد سرفراز خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ملزم اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا رہائشی تھا۔

ایس ایچ او عمران آفریدی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد مقدمات بھی درج تھے جن میں ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس ایچ او سائٹ اے عمران آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ڈاکو اور اس کے ساتھی پیرآباد اور سائٹ اے کے علاقے میں واقع قبرستان کے قریب شہریوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فونز چھین کر فرار ہو رہے تھے، میٹروول چڑھائی کے قریب ان کی موٹرسائیکل ایک بولان گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت گرگئے۔

موقع پر شہری جمع ہونے لگے تو ڈکیت اٹھ کر فرار ہونے لگے اس دوران فرار ہونے والے ایک ڈکیت نے فائرنگ کردی جس کے باعث اس کا اپنا ساتھی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کرکے والا ملزم موقع فرار ہوگیا۔

پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے پانچ موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے پیر آباد اور ان کے تھانے کی حدود میں جن شہریوں سے موبائل فون چھینے تھے دونوں وارداتوں کے مقدمات متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں درج کرلیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے

کراچی:

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے ریکور کیے گئے22 لاکھ روپے مالیت کے 145عدد موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کردیے۔

صدر ایسوسی ایشن محمدرضوان عرفان نے بتایا کہ بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایڈیشنل آئی جی، سی پی ایل سی کے چیف اور پولیس کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے اور اس تقریب میں یہ مسروقہ یا چھینے گئے موبائل فون ان کے مالکان کے سپرد کیے جائیں گے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اب تک 26 کروڑ روپے مالیت کےچوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون فروخت کے لیے مارکیٹ آنے پر ریکور کرکے اس کے مالکان کے سپرد کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس، سی پی ایل سی اور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بنائے گئے سخت ضابطہ عمل کے تحت کسی بھی نئے یا پرانے موبائل فون کی خریداری سے قبل آئی ایم ای آئی نمبر اور شناختی کارڈ کی سی پی ایل سی سے تصدیق کرانا لازمی ہے۔

محمر رضوان نے بتایا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ملزمان مسجد کے چندے کے ڈبے توڑ کر رقم لے کر فرار
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، ڈاکو موبائل فونز اور جیولری لے اڑے
  • ملیر: کار پر فائرنگ، ڈاکو نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار
  • ناظم آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت 2 شہری زخمی
  • کراچی، پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ڈاکو پولیس اہلکار نکلا
  • کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے
  • کراچی: گلبرگ میں گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار