فائل فوٹو

لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی افریقی شہری ہیں۔ کار سوار خاتون اور مرد نے خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔

اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خاتون کی لاش

پڑھیں:

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، بلدیہ میں بائیک سوار نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی:

شہر قائد میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بلدیہ میں واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور واقعہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکیم، متوفی کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس نے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ متوفی کی موٹر سائیکل بھی پولیس تھانے لے آئی ہے، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کرلی
  • قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
  • شمالی دارفور: آر ایس ایف کے حملوں کے بعد 16 ہزار افراد تاویلہ پہنچ گئے
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں ہتھیانے اور زہر دیکر قتل کرنےکے کیس میں پیشرفت
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، بلدیہ میں بائیک سوار نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • لاہور ایئرپورٹ ، گجرات پولیس کا اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
  • لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس کا اہلکار ہتھیار سمیت گرفتار
  • نواب شاہ: ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • نوشہرو فیروز: دیور نے بیوی کیساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا