UrduPoint:
2026-07-24@04:51:12 GMT

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک

ایرانی اور روسی وزرائے دفاع کا دورہ چین غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک ایرانی اور روسی وزرائے دفاع کا دورہ چین

چین نے جمعرات کے روز اپنے مشرقی ساحلی شہر چنگڈاؤ میں ایران اور روس کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری ہے اور یورپ میں نیٹو ممالک کا سربراہی اجلاس دفاعی اخراجات میں اضافے کے فیصلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔

بیجنگ طویل عرصے سے 10 رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کو مغرب کی زیر قیادت اتحادوں کے مقابلے میں ایک متبادل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا رہا ہے اور اس نے رکن ممالک کے درمیان سیاست، سلامتی، تجارت اور سائنس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

چنگڈاؤ میں اس تنظیم کے اعلیٰ دفاعی حکام کی یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جھڑپوں کے بعد ایک نازک جنگ بندی قائم ہے۔

یہ اجلاس ایسے دن منعقد ہوا، جب نیدرلینڈز میں نیٹو رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مطمئن کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک

غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام کے مطابق آج چھبیس جون بروز جمعرات اسرائیلی فائرنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب مصر اور قطر جیسے ثالث ممالک نے اسرائیل اور حماس سے رابطے بحال کر دیے ہیں تاکہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق شہر کے علاقے شیخ رضوان میں بے گھر افراد کے لیے ایک اسکول میں قائم پناہ گاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے۔ غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک خیمہ بستی کے قریب ایک اور فضائی حملے میں بھی نو افراد مارے گئے۔


وسطی غزہ میں واقع ایک اہم شاہراہ پر اقوام متحدہ کی امدادی گاڑیوں کا انتظار کرنے والے شہریوں پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حالیہ ہفتوں میں امداد کی فراہمی کے لیے مختص مقامات پر درجنوں فلسطینی ہلاکتوں کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

جمعرات کے روز کیے گئے ان حملوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ حماس کے جنگجوؤں کا خاتمہ اور ان کے زیر قبضہ یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ غزہ میں تازہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت پر ہوئی ہیں، جب امریکہ کی حمایت سے مصر اور قطر نے فریقین کے ساتھ دوبارہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں شروع کی ہیں۔ تاہم حماس کے ذرائع کے مطابق نئے مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہو سکی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، جو دائیں بازو کی جماعتوں کے حکومتی اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں، اصرار کر رہے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کو تمام یرغمالی رہا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اور ہتھیار دونوں چھوڑنا ہوں گے۔

جواباً حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مستقل جنگ بندی پر آمادہ ہو اور غزہ سے اپنی فوجیں نکال لے، تو وہ یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے۔ یہ فلسطینی عسکری تنظیم واضح کر چکی ہے کہ وہ اب غزہ پر حکومت کرنے کی خواہش مند نہیں، لیکن اس نے ہتھیار ڈالنے پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق حماس کے جنگجوؤں نے سات اکتوبر 2023ء کو جنوبی اسرائیل میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تقریباً 1,200 افراد کو ہلاک کر دیا اور 251 کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اس کے جواب میں اسرائیل نے بھرپور فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق ان اسرائیلی حملوں میں اب تک 56,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور علاقے کا بہت بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے۔

تاحال زیادہ تر یرغمالیوں کی رہائی حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں تازہ کے مطابق حماس کے

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم