ایسے ممالک بھی اسرائیل کو مان لیں گے جن کا نام لینا بھی ممکن نہیں، امریکی مشیر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
اسٹیو وٹکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ابراہام معاہدے (Abraham Accords) کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا، اب اس فہرست میں مزید حیران کن ممالک شامل ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھے تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک نیا سیاسی توازن قائم کیا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل کو
پڑھیں:
ہم ہرگز غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یمنی وزیراعظم کے مشیر
اپنے ایک جاری بیان میں حمید عبدالقادر عنتر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنی جارحیت کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایسے ہی عالمی برادری کو غزہ کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیراعظم کے مشیر "حمید عبدالقادر عنتر" نے کہا کہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کے حمایتی محاذ کو ناکام بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صیہونی رژیم، فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے گی اس وقت تک یمن، غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ اسرائیل کو اپنی جارحیت کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایسے ہی عالمی برادری کو غزہ کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا دفاع، یمن کا بنیادی مسئلہ ہے۔ حمید عبدالقادر عنتر نے زور دے کر کہا کہ صہیونی رژیم کی غزہ کی پٹی کے محاصرے اور وہاں کی عوام پر جارحیت کے سلسلے سمیت استقامتی محاذ کے عزم کو نقصان پہنچانے و کمزور کرنے کی تمام تر کوششیں یقینی طور پر ناکام ہو جائیں گی۔ اسے کسی صورت بھی کامیابی نہیں مل سکے گی۔