پاک یو اے ای معاہدہ‘ پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔
مذکورہ حوالے سے دونوں ممالک کا معاہدہ طے پاگیا۔ جس کے لیے پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔
جبکہ مذکورہ ممالک میں 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں ہونے والے اجلاس کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ پر کی شرط ختم
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے فوائد حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کے ایک دوسرے کے قریب لانے پر صدر پی ایم ایف اے شاہد جاوید قریشی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ 19 برس تک یکجا رہ کر ایک حقیقی فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کہلانے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایف اے نے کاروباری حلقوں، ماہرین اور وڑن رکھنے والوں کو اکٹھا کیا اور دونوں ممالک کی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر مہاتیر نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان، ملائیشیا تعلقات کو اعتماد اور مشترکہ وڑن کی بنیاد پر مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک زور دیا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں، مشترکہ چیلنجز پر قابو پائیں اور تعاون کو مزید معنی خیز بنائیں۔اس موقع پر پاکستان،ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی نے ڈاکٹر مہاتیر کے نیک تمناؤں کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایف اے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے مزید مواقع تلاش کرنے، نئے اقتصادی شعبے کو فروغ دینے میں تعاون بڑھانے کیلئے یکجہتی سے کوششیں کرنا چاہیے۔ہم اس دوستی کو مشترکہ وڑن اور مشترکہ کاوشوں سے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔