بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔بد ھ کے روز ایکواڈور کے صدر نوبوا، سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ، کرغزستان کے وزیر اعظم کاشمالیئیف، سینیگال کے وزیر اعظم سونکو، ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن اور 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1700 سے زائد نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔لی چھیانگ نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔
ہمیں غیر متزلزل طور پر جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو اپنانا چاہئے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا چاہئے، اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہئے.
تیسرا یہ ہے کہ ترقی کی تلاش میں باہمی کامیابی حاصل کی جائے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تعاون کے منافع کو وسیع کرنے اور ترقی کے ثمرات بانٹنے کا خواہاں ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین فعال طور پر عالمی مارکیٹ میں ضم ہوتا رہے گا اور عالمی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور چین کے ساتھ مل کر ترقی کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔لی چھیانگ نے ایکواڈور کے صدر ، کرغیز وزیر اعظم اور ویتنام کے وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایس سی او کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں اور وزرائے دفاع کے اجلاس میں سلامتی سے متعلق امور پر غور ایس سی او کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں اور وزرائے دفاع کے اجلاس میں سلامتی سے متعلق امور پر غور جب دنیا “چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنے” لگی،چینی میڈیا نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی چین اور موزمبیق کے درمیان دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، چینی صدر ڈاکٹر محمد امجد’’پاکستان چائنہ بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی ‘‘کے کنوینر مقرر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی کے وزیر اعظم
پڑھیں:
زرداری کی امیر قطر، چینی نائب صدر سے ملاقاتیں، پاکستان، سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند: شیخ تمیم
اسلام آباد، دوحہ (نمائندہ خصوصی+آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمان اور چینی نائب صدر ہان ژنگ سے دوحہ میں عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطر نے امید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کر کے چیلنجز پسِ پشت ڈال دیں گے۔ صدر مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی جس پر امیرقطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمان کی صدر سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صدر زرداری کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ صدرِ مملکت نے سی پیک کے کامیاب نفاذ سمیت ہر مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ چینی نائب صدر نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔