data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250625-12-13

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوں، گورنر سندھ اور علامہ احمد اقبال رضوی کی پریس کانفرنس

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ زائرین کیلئے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں، زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے، زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر کے حوالے سے کمیٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل حل ہوتے ہی زمینی راستے بحال ہو جائیں گے، زائرین کے ویزا مسائل اور دیگر مطالبات پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں کمیٹی کے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو ، آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد  دی 
  • وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا
  • اسد قیصر کی پریس کانفرنس گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے،عطاء اللہ تارڑ
  • وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ آذربائیجان جناب الہام علیئیف سے ٹیلیفونک گفتگو
  • پورا فلسطین، فلسطینی عوام ہے اسرائیل کا غزہ میں قبضے کے منصوبہ قابل مذمت ہے، حاجی حنیف طیب
  • ہم سب کا ’’ نذیر عباسی‘‘
  • چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوں، گورنر سندھ اور علامہ احمد اقبال رضوی کی پریس کانفرنس
  • 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پاک افواج کا عظیم کارنامہ ہے، حنیف عباسی
  • بحریہ ٹاون کی مارکی کے سائز اور قیمت پر غلط پروپیگینڈا کیا گیا، سستی بیچنے کے لیے تیار ہوں، مصور عباسی
  • پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،