وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا اور اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ پنجاب سے را کے 6 سہولت کار گرفتار، مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملوں کی منصوبہ بندی بے نقاب عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے،ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5سال سے کم کرکے 4سال کرنے کا حکم انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل
پڑھیں:
ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، ماحولیات، انتظامیہ اور عوامی خدمات کے شعبوں میں وفاقی و صوبائی سطح پر کل 28 اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ایکنک کے اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ جمعرات کو نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، ماحولیات، انتظامیہ اور عوامی خدمات کے شعبوں میں وفاقی و صوبائی سطح پر کل 28 اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ، اداروں کو مضبوط بنانے اور طویل المدتی معاشی استحکام و خوشحالی کی بنیاد رکھنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، پلاننگ، اقتصادی امور ڈویژن اور کابینہ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین این ایچ اے، متعلقہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور مختلف وزارتوں و محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کراچی میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک خود کو چودھری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا۔ اب پاکستان کو ٹاپ 20 ممالک میں شامل کرنا ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ زیر زمین موجود ذخائر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دو سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا۔