محرم کے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا ہے۔
اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس اور سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے معاشرے کے تمام طبقات سے محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوس اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کی اسٹیڈیم آمد، جنوبی افریقا ویمنز کی کپتان کو ٹرافی دی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی دی۔
اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔
سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان کیا۔
ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20 لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ کریں ۔کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔