data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری کے لیے ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بایو سیکورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام جانوروں سے منتقل ہونے والی خطرناک بیماریوں اور دیگر حیاتیاتی خطرات کی بروقت شناخت کے ذریعے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مرکز 2033 ء تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اسے لندن کے جنوب مغرب میں واقع سرے کے علاقے میں قائم کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی اعلیٰ سطح کی حیاتیاتی تحفظ کی حامل جانوروں کی صحت سے متعلق تجربہ گاہیں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کیلیے 18 ارب درہم کا منصوبہ منظور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-08-21
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین اور جدید ترین شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں فطرت اور جدت کو ساتھ لے کر ترقی کی نئی راہیں تشکیل دی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے ذریعے شہر بھر میں 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول، سبز مقامات اور تفریحی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ مزید برآں، اسپورٹس اسٹریٹجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کا مقصد دبئی کو عالمی اسپورٹس حب میں تبدیل کرنا ہے۔ شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ دبئی صرف کاروبار یا سیاحت کا نہیں بلکہ معیارِ زندگی اور قدرتی حسن کے امتزاج کا بھی عالمی نمونہ بننے جا رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین