سندھ اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل 2025-26 کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سندھ اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل 2025-26 کی منظوری دے دی ہے، 188 مطالبات زر منظور کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش 2 ہزار سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئی ہیں۔
فنانس ترمیمی بل کے تحت عدلیہ کے ملازمین کو الاؤنس دینے سے متعلق کٹوتی کی تحریک منظور کی گئی ہے، پارلیمنٹ، اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، جج، ٹریبونل اراکین کی سرکاری خدمات سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں،ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اور اسپیشل اکنامک زون کو بھی سروسز ٹیکس پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔
بل کے مطابق نجی رہائشی اسکیموں میں 10 ہزار مربع فٹ پر مکان بنانے پر ٹیکس چھوٹ ہوگی، 5 لاکھ روپے ہیلتھ انشورنش پر ٹیکس نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ترمیمی بل سندھ اسمبلی سندھ بجٹ فنانس ترمیمی بل مراد علی شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی مراد علی شاہ
پڑھیں:
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں و الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور
فائل فوٹوارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل2025 بھی اسمبلی میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔
ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتی ہے جج لگانے کا تو ہمیں مشکل ہوتی ہے، ہمارے پاس زیادہ آپشن ہونے چاہیئں،جبکہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 ہے۔
وزیر پارلیمانی امور سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں 72 سال کی عمر کےجج بھی لگے ہوتے ہیں، اس سے ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔