ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد کی ایرانی قونصلیٹ کراچی میں ناظم الامور سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ملاقات کے دوران اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ایک وفد نے عالمی حالات کے تناظر میں ایرانی قونصلیٹ کراچی میں تعینات ایرانی ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ صوبائی صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو وفد کی قیادت جبکہ علامہ سید اسداقبال زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی، محمد حسین محنتی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ غلام مرتضیٰ رحمانی، ڈاکٹر صابر ابومریم اور مجاہد چنا شامل تھے۔ شرکاء وفد نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کو بدمست ہاتھی کی طرح روندنے والے اور تمام عالمی قوانین کی امریکی حمایت پر دھجیاں بکھیرنے والے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملوں نے دنیا بھر کے مظلومین کے نہ صرف حوصلے بلند کئے بلکہ اسرائیلی فوجی تنصیبات، عسکری اثاثوں اور اہم اداروں پر کامیاب حملوں نے یہ ثابت کر دیا کہ آئرن ڈوم فقط ایک خیالی تصور تھا اور اسرائیل کسی بھی حیثیت میں ناقابل تسخیر نہیں ہے۔ وفد نے پاکستانی قوم اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام دینی جماعتوں کی طرف سے ایرانی قیادت کی استقامت اور معاملہ فہمی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بے شمار رکاوٹوں امریکہ آور اس کے حواریوں کی ہرزہ سرائی اور 2000 کلومیٹر کے فاصلے کے باوجود ایران نے اسرائیل کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران مسلم دنیا کی ایک اہم طاقت ہے۔ وفد نے ایران کو اس آزمائش کے موقع پر اپنے اخلاقی تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کبھی بھی اپنے اطراف میں کسی امریکی کالونی کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے اور من حیث القوم اپنے فیصلوں کے ذریعے حمیت و غیرت کا اظہار کرتے رہیں گے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے خلاف پاکستان کے ایوان بالا سینٹ و قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا، پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ایران کے ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری نے ملی یکجہتی کونسل کے وفد کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت کے واضح موقف اور شانہ بشانہ ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے بیانیہ نے ایرانی قوم کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے اور پاکستان کی دینی جماعتوں کی مشترکہ آواز نے جس طرح ایران کے موقف کی تائید کی اسے غزہ کی جنگ کا تسلسل قراردیا اس سے نہ صرف ایران کا حوصلہ بڑھا بلکہ پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان و ایران ایک ساتھ کھڑے ہوں گے باالخصوص قبلہ اول کی آزاد کے لیے مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے، امت مسلمہ کی آپس میں نااتفاقی کی وجہ سے جابر قوتیں مسلمان ممالک کے قدرتی وسائل پر قابض ہیں، اگر اتحاد امت ہوتا تو بناوٹی ریاست اسرائیل کو 50 ہزار لوگوں کو شہید کرنے کی کبھی جرات نہ ہوتی، اسرائیل کا یہ کسی مسلمان ملک پر پہلا حملہ نہیں دراصل کچھ طاقتوں نے اسرائیل کو ایک من گھڑت ریاست بنایا وہ مختلف ممالک پر حملے اور خانہ جنگی کرکے اپنے وجود کو زندہ رکھنا چاہتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل ایرانی عوام اسرائیل کے نے کہا کہ ایران کے کے خلاف وفد نے
پڑھیں:
ایران کی پاکستان و سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیٹو کی طرز پر مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے تاکہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس دفاعی معاہدے میں شامل ہونا چاہتا ہے کیونکہ یہ خطے کے امن اور مسلم ممالک کے اتحاد کے لیے ضروری قدم ہے، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج بنانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں کا بھرپور دفاع کیا جا سکے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ صرف فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی افواج غزہ بھیجیں نہ کہ ایسے اقدامات کریں جن سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔
قبل ازیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، وہ قابلِ تعریف ہے، اور کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہے، اور دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن کا حل تعاون اور اتحاد میں پوشیدہ ہے۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ میڈیکل، توانائی اور بینکنگ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں برادر ممالک کو تجارتی روابط کو مزید فروغ دینا چاہیے تاکہ خطے میں معاشی استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو۔