پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان نے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔ پاکستانی قیادت نے تنازع کے پرامن حل کے لیے رابطے جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سےکشیدگی بڑھے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام پر غیرقانونی حملے کیے، ایران امریکا مذاکرات کو اسرائیلی حملوں نے متاثرکیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
روس کا اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا خیرمقدم
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر قبل از وقت نتیجہ اخذ کرنا نہیں چاہتے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے، تو اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے یہ جنگ بندی پائیدار ثابت ہو گی۔