وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اوراجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔اس سے پہلے5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔