پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ویزا فری انٹری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ویزا فری انٹری، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور مصنوعی ذہانت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق یہ 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کی۔
اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، صحت، تعلیم، دفاع اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جب کہ بین الوزارتی روابط کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
پاکستان اور یو اے ای نے ڈپلومیٹک ویزا میں استثنیٰ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، ساتھ ہی ایک مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خوراک، موسمیاتی تبدیلی، ریلوے، صحت اور افرادی قوت جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا، اور یہ بھی طے پایا کہ کمیشن کا اگلا یعنی 13واں اجلاس پاکستان میں ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر دستخط کردیے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے، سرکاری ریڈیو پاکستان نے اتوار کو رپورٹ کیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔
حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔
ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
سیکریٹری مذہبی امور نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔