ایران کو اپنے دفاع اور یورینیم کی افزودگی کا قانونی حق حاصل ہے، روس
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سیکورٹی کونسل میں اپنے ایک خطاب سے واسیلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ NPT کا رکن ملک نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل کی اس اجلاس میں شرکت باعث تعجب ہے۔ اسرائیل کیوں سلامتی کونسل میں موجود ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں روسی نمائندے "واسیلی نبنزیا" نے کہا کہ NPT معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔ ایران کا یہ جائز و قانونی حق ہے کہ وہ کسی بھی دراندازی کا موثر جواب دے۔ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو، اقوام متحدہ کے منشور اور NPT معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ NPT کا رکن ملک نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل کی اس اجلاس میں شرکت باعث تعجب ہے۔ اسرائیل کیوں سلامتی کونسل میں موجود ہے؟۔
واسیلی نبنزیا نے کہا کہ ایران، پابندیوں میں ریلیف کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ "ڈونلڈ ٹرامپ" کے گزشتہ دور صدارت میں جوہری مذاکرات سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری نے معاہدے کے ثمرات کو ماند کر دیا۔ انہوں نے یورپ کے منافقانہ طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران وہ ملک ہے جس کی ایٹمی تنصیبات کا سب سے زیادہ معائنہ کیا گیا اور IAEA کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران، جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روسی نمائندے نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہمارے یورپی ساتھیوں کی منافقت کی وجہ سے گورننگ کونسل نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کی اور اس کے بعد اسرائیل اور پھر امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل اسرائیل کی اجلاس میں کہا کہ
پڑھیں:
ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا: رانا تنویر
رانا تنویر—فائل فوٹووفاقی وزیرِ غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا جذباتی رشتہ ہے، ہمارا ہر بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے، اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالمِ اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، کے پی کے میں بڑھتی دہشت گردی کی وجہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔
وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لیے شاندار کسان پیکیج لا رہے ہیں، ہمارا ایٹمی پروگرام اپنی حفاظت اور عوام کی فلاح کے لیے ہے۔