سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا قومی اسمبلی میں پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے وفد نے منگل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا دورہ کیا، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے سپیکر نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تعارف کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے گرمجوشی کا اظہار
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے اس سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے ایک ممتاز رکن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سہیت العربی کر رہے ہیں۔
During the National Assembly Budget Session 2025, Leader of the opposition, Mr.
— National Assembly ???????? (@NAofPakistan) June 24, 2025
آج قومی اسمبلی پہچنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مہمان وفد کے اراکین کا فرداً فرداً تعارف کراتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی مہمان وفد کا خیرمقدم کیا، سعودی شوریٰ کونسل کے اراکین ڈاکٹر ایمان بنت عبدالعزیز الجبرین اور انجینئر سالم بن علی الشہری بھی وفد میں شامل ہیں۔
سعودی پاکستان پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کا 3 رکنی وفد دونوں ملکوں کے قانون ساز اداروں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے ایک اہم قدم کے طور پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، قومی اسمبلی میں پاکستان سعودی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے طے شدہ ملاقاتیں بھی کیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟
پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان کے پارلیمانی طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں، مہمان وفد کے اراکین قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے اس دورے کو دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بجٹ اجلاس پارلیمانی طریقہ کار پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی ڈاکٹر ایمان سعودی شوریٰ کونسل قومی اسمبلی میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بجٹ اجلاس پارلیمانی طریقہ کار پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی ڈاکٹر ایمان سعودی شوری کونسل قومی اسمبلی میجر جنرل ر ڈاکٹر عبدالرحمن پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی قومی اسمبلی کے ایاز صادق
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔
مزید پڑھیں: سیاسی زلزلہ متوقع! 27ویں آئینی ترمیم سے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل کا امکان
وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم وفد وزیراعظم محمد شہباز شریف