وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی اور قطری سفرا سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں سعودی عرب اور قطر کے سفرا سے الگ الگ ملاقات کی، جن میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں مملکتِ سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
Met the Ambassador of the Kingdom of Saudi Arabia today and discussed the rapidly evolving situation in the Middle East.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2025
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے اور پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام فریقین دانش مندی اور تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو اور امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطری سفیر سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج صبح پاکستان میں قطر کے سفیر سے ملاقات کی اور گزشتہ شب قطر پر ہونے والے حملوں پر امیر قطر اور برادر قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے قطری عوام اور پورے خطے کے تحفظ و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
Met the Ambassador of Qatar this morning to express our solidarity with His Highness the Amir and the brotherly people of Qatar following last night’s attacks. We pray for the safety and security of our Qatari brothers and sisters, and the entire region. Pakistan has always… pic.twitter.com/z4vZRsEgFd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2025
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے حامی رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ تعمیری کردار ادا کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ قطری بھائی بہنوں اور پورے خطے کو امن و امان نصیب ہو اور جلد حالات معمول پر آئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سفیر سے ملاقات کہ پاکستان کا اظہار شریف نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا سعودی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔