data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-8

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر و دیگر کی ای چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جہاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا ۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کا موقف ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں، شہر کی سڑکوں پر نا زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نا ہی اسپیڈ لمٹ کے سائن بورڈ موجود ہیں، شہر کی خراب سڑکیں شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر مجبور کرتی ہیں، بعض مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کے باعث ٹریفک پولیس رانگ وے ٹریفک چلاتی ہے، کریم آباد انڈرپاس کئی برس سے ایسے ہی کھدا پڑا ہے، جہانگیر روڈ، نیو کراچی روڈ و دیگر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، چالان کی رقم میں ہزار گنا تک اضافہ، لائسنس کی معطلی یا شناختی کارڈ بلاک کیا جانا غیر قانونی اقدام ہے، ایسی صورتحال میں ای چالان اور بھاری جرمانے امتیاری سلوک ہے، معمولی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نامناسب ہیں، ای چالان کے نظام کا بنیاد مقصد صرف ریوینیو جمع کرنا ہے، وفاق کو 50 فیصد ریوینیو اور سندھ کو 95 فیصد ریوینیو جمع کرنے والے شہر کے لوگوں پر اضافی بوجھ امتیازی سلوک ہے، شہر میں ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام نا ہونے کے باعث کم آمدنی والے شہری موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں، 30 سے 40 ہزار ماہانہ کمانے والے کس طرح اتنے بھاری جرمانے ادا کرسکتے ہیں، چالان اور جرمانوں کو معطل کیا جائے، انفرااسٹرکچر کے بغیر مصنوعی ذہانت کے چالان کے نظام کو غیر قانونی قرار دیا جائے،بھاری جرمانوں کو شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا

جماعتِ اسلامی کراچی نے خودکار ’فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم‘ (ای چالان) کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شہریوں پر بغیر مناسب انفراسٹرکچر کے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ای چالان نظام غیر منصفانہ اور غیر شفاف

درخواست میں کہا گیا کہ ای چالان سسٹم کے تحت خلاف ورزی کا چالان گاڑی کے مالک کو بھیج دیا جاتا ہے، چاہے گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہزاروں گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں اور محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں پرانے مالکان کا ڈیٹا درج ہے، جس سے بے گناہ شہریوں پر غلط جرمانے عائد ہو رہے ہیں۔

انفراسٹرکچر کے بغیر خودکار نظام غیر قانونی

درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ شہر میں زیبرا کراسنگ، رفتار کی حد کے نشانات اور مناسب سڑکیں موجود نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک پولیس خود رانگ وے چلاتی ہے۔ ایسی صورت میں شہریوں کو چالان کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے۔

بھاری جرمانے اور شہری مشکلات

منعم ظفر کے مطابق 30 سے 40 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے ہزاروں روپے کے چالان ادا کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

ای چالان کے تحت ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زائد شہریوں پر جرمانے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ٹرانسپورٹ ناکافی ہے، مگر شہریوں کو ہی نااہلی کا خمیازہ بھاری جرمانوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا

جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی کہ ای چالان اور بھاری جرمانوں کو معطل کیا جائے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی اس نظام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

منعم ظفر نے کہا کہ ٹیکس دینے کے باوجود شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اس لیے ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا قبول نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای چالان جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

متعلقہ مضامین

  • ملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل‘فریقین کونوٹس
  • بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
  •  بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری 
  • منعم ظفر نے سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان میں بے ضابطگیوں و بھاری جرمانوں کیخلاف پٹیشن دائر کردی
  • جماعتِ اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا
  • جماعت اسلامی کی جانب سے ای چالان کیخلاف درخواست دائر کر رہے ہیں، منعم ظفر خان
  • انجینئر محمد علی مرزا کیس: اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب دینے کیلیے آخری مہلت
  • انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت
  • پمز برن سینٹر میں پلاسٹک سرجن کی تعیناتی چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا