وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی اور قطری سفرا سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں سعودی عرب اور قطر کے سفرا سے الگ الگ ملاقات کی، جن میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر سے ملاقاتوزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں مملکتِ سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
Met the Ambassador of the Kingdom of Saudi Arabia today and discussed the rapidly evolving situation in the Middle East.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2025
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے اور پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگئے، صدر ٹرمپ کا اعلان
وزیراعظم نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام فریقین دانش مندی اور تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو اور امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطری سفیر سے ملاقاتوزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج صبح پاکستان میں قطر کے سفیر سے ملاقات کی اور گزشتہ شب قطر پر ہونے والے حملوں پر امیر قطر اور برادر قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے قطری عوام اور پورے خطے کے تحفظ و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
Met the Ambassador of Qatar this morning to express our solidarity with His Highness the Amir and the brotherly people of Qatar following last night’s attacks. We pray for the safety and security of our Qatari brothers and sisters, and the entire region. Pakistan has always… pic.twitter.com/z4vZRsEgFd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2025
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے حامی رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ تعمیری کردار ادا کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ قطری بھائی بہنوں اور پورے خطے کو امن و امان نصیب ہو اور جلد حالات معمول پر آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز قطر وزیراعظم محمد شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف سلمان بن عبدالعزیز سفیر سے ملاقات کہ پاکستان کا اظہار شریف نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا روانگی کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کے علاوہ 6 اسلامی ممالک کے سربراہان بھی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔