کراچی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیر کو صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم ماڈوی والا،ضیالنجار اور دیگر شریک تھے۔

ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔

اس موقع پر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔

فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنےگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تنویر الیاس

پڑھیں:

اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک شہید متعدد زخمی

BEIRUT:

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان پر بمباری کر کے ایک شہری کو شہید کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیل نے بمباری کی ہے، جس میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن کے حملے میں جنوبی ضلع طائر کے قصبے برج رحل میں ایک کار تباہ ہوئی، بیان میں شہید اور زخمی شہریوں کی شناخت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ حملہ ایک اسکول کے قریب کیا گیا، جس سے اسکول کے بچوں میں افراتفری پھیلی اور خوف و پریشانی میں والدین اسکول پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل فوج کی جانب سے 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی  پر دستخط کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لبنان پر بمباری تھمی نہیں ہے اور اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان کے 5 مقامات پر تعینات ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے شروع میں بھی جنوبی لبنان میں کیے گئے حملے میں 7 لبنانی شہید ہوگئے تھے، اس سے ایک روز قبل نباتیہ میں 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کنگ میکر: خواب سے حقیقت تک
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک شہید متعدد زخمی
  • چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری،وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
  • وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات طلب
  • جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
  • وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقع
  • شوگر ایڈوائزری بورڈ کا کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ
  • لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 میں پاکستان پولین کا افتتاح
  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے