قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،امریکی حملہ عالمی قانون کے منافی قرار۔وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے اسرائیل کے جارحیت کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔کمیٹی نے ایران امریکا تعمیری مذاکرات کے ساتھ اسرائیل کی فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے کشیدگی کو بڑھایا اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے وسیع تر تصادم کے
خطرے کو ہوا دی، اسرائیلی کاررائیوں نے مذاکرات اور سفارتکاری کے مواقع کو کم کیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق دفاع حاصل ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مزید کشیدگی پر اظہار تشویش کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے اے ای آئی اے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کیچارٹرکے منافی ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے جانی نقصان پرایران کی حکومت اور عوام سے اظہارتعزیت کیا اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ پاکستان کیقریبی رابطوں کا اعادہ کیا۔کمیٹی نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ کیلییکوشش جاری رکھنے کی اپنی رضا مندی کی توثیق کی اور تمام متعلقہ فریقین کو مذاکرات، سفارتکاری کے ذریعے جنگ کا حل نکالنے پر زور دیا۔کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اورقوانین کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔علاوہ ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس سے قبل ایران کے پاکستان میں متعین سفیر رضا امیری مقدم وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔اس ملاقات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں توازن اور سفارتی روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے جوہری تنصیبات پر اجلاس میں کے مطابق ایران کی نے ایران
پڑھیں:
7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
قبل ازیں امریکی صدر نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے تجارت سے پاک بھارت جنگ روکی۔ ورجینا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 7 جنگیں رکوا چکا ہوں۔ اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکا کو فائدہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آٹزم سے متعلق اہم اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔