data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزرا اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جس کے باعث عالمی اور علاقائی سطح پر تناؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی، سرحدی صورتحال، اور قومی سلامتی کے دیگر پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی پالیسی پر اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی خطے میں جاری بحران کے پیش نظر اپنی حکمت عملی میں ممکنہ رد و بدل پر بھی غور کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی

پڑھیں:

  یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے،4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں، پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے  5  ہفتے لگ سکتے ہیں،  سیکرٹری آئی ٹی  

اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے  5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی  و ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3  نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3  نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟۔اس پر   وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم  کے مطابق  یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی  ہیں جب کہ  پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں4 سے5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔

ملک بھر میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی سرویکل کینسر سے بچائوسے متعلق جاری مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل نے پابندیاں بحال کیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوگا، ایران کا انتباہ
  • لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • چیئرمین ناظم آباد ٹائون کی زیر صدارت کونسل کا ہنگامی اجلاس
  • سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  •   یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے،4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں، پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے  5  ہفتے لگ سکتے ہیں،  سیکرٹری آئی ٹی  
  • عراق اور ایران کی ائیر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، قائمہ کمیٹی مذہبی امور
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری کی زیر صدارت اجلاس، بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا