راجا پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر شدید تنقید کی اور انہیں ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دیا۔ اور ان کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ تقریر میں ہر رکن کو بولنے کا حق ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کی بات کرے تو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر کہاکہ یہ صرف شور مچانے والی مشینیں ہیں، ان میں وفا اور سیاسی شائستگی نام کی کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی بجٹ تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، ان کی کامیابیاں پی ٹی آئی کو اپنی ناکامیاں محسوس ہوتی ہیں۔
پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے مداخلت پر راجا پرویز اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ نفسیاتی اور لوٹے لوگ ہیں، جنرل فیض کی پیداوار ہیں، اور اگر یہ حرکتیں کریں گے تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیاکہ یہ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، انہوں نے اسمبلی کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی ماں بہن کی گالیاں دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ عمران خان کے سوا انہیں کوئی جانتا تک نہیں تھا، یہ دھوکے باز اور غدار لوگ ہیں۔
اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے بھرپور احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ راجا پرویز اشرف نے جواب میں اپوزیشن کی طرف انگلی اٹھا کر کہا: ’لوٹا لوٹا‘ یہ اپنے بانی چیئرمین کو بھی دھوکا دیں گے۔
ایوان کا ماحول اس قدر کشیدہ ہوا کہ اسپیکر کو مداخلت کرنا پڑی، تاہم راجا پرویز اشرف نے اپنی تقریر جاری رکھی۔
مزیدپڑھیں:مائیکل وان نے شاہین آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 کھلاڑی قرار دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی انہوں نے
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار
تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہراسمنٹ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم افغانی گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے پانچ پستول اور آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان، محمد ابراہیم، خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس افغان گروہ کھنہ پل