راجا پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر شدید تنقید کی اور انہیں ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دیا۔ اور ان کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج
راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ تقریر میں ہر رکن کو بولنے کا حق ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کی بات کرے تو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر کہاکہ یہ صرف شور مچانے والی مشینیں ہیں، ان میں وفا اور سیاسی شائستگی نام کی کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی بجٹ تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، ان کی کامیابیاں پی ٹی آئی کو اپنی ناکامیاں محسوس ہوتی ہیں۔
پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے مداخلت پر راجا پرویز اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ نفسیاتی اور لوٹے لوگ ہیں، جنرل فیض کی پیداوار ہیں، اور اگر یہ حرکتیں کریں گے تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیاکہ یہ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، انہوں نے اسمبلی کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی ماں بہن کی گالیاں دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ عمران خان کے سوا انہیں کوئی جانتا تک نہیں تھا، یہ دھوکے باز اور غدار لوگ ہیں۔
اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے بھرپور احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ راجا پرویز اشرف نے جواب میں اپوزیشن کی طرف انگلی اٹھا کر کہا: ’لوٹا لوٹا‘ یہ اپنے بانی چیئرمین کو بھی دھوکا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد، پی ٹی آئی اراکین کا اووو اووو کرکے احتجاج
ایوان کا ماحول اس قدر کشیدہ ہوا کہ اسپیکر کو مداخلت کرنا پڑی، تاہم راجا پرویز اشرف نے اپنی تقریر جاری رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج بلاول بھٹو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پیپلزپارٹی ذہنی مریض راجا پرویز اشرف قومی اسمبلی گھن گرج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی پیپلزپارٹی راجا پرویز اشرف قومی اسمبلی گھن گرج وی نیوز راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی انہوں نے ئی ارکان
پڑھیں:
پی ٹی آئی ارکان اور بعض ججز مشترکہ استعفوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کا دعویٰ
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین عرفان صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض پارلیمانی ارکان اور عدلیہ کے چند ججز بیک وقت استعفے دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔
قائمہ کمیٹیاں ،پارلیمنٹ کی روح ہیں۔ پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے ۔لیکن حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج…
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) September 19, 2025
انگریزی اخبار میں شائع عاصم یاسین کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی نے خبردار کیا کہ ایسا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور اس میں شامل عناصر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان
سینیٹر صدیقی نے کہا کہ حالیہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ مایوسی اور فرسٹریشن کے باعث پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ اور بعض ججز جلد ہی مشترکہ استعفے دیں گے تاکہ اپنے مفادات کو آگے بڑھا سکیں۔
قائمہ کمیٹیوں کا کردار
انہوں نے پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کو پارلیمان کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور زور دیا کہ پی ٹی آئی، جو قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں میں نمائندگی رکھتی ہے، کو ان کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جمہوری ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر سیاسی رہنماؤں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا واقعہ
’بحران پیدا کرنے کی کوشش‘
عرفان صدیقی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پاکستان کو بڑے بحران کی طرف دھکیلنا ہے، لیکن ان کے بقول یہ منصوبہ ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی بحران پی ٹی آئی ججز سینیٹر عرفان صدیقی عدلیہ